کابل (مانند نیوز ڈیسک) کابل ائیرپورٹ پر کھانا اور پانی افغان کرنسی کے بجائے ڈالرز میں فروخت کیا جانے لگا۔چاولوں کی ایک پلیٹ 6 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ پانی کی بوتل کی قیمت 16 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں دی جارہی ہے۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیا عام افغان شہریوں کی پہنچ سے دور ہے۔افغانستان کی تیزی سے بدلتی صورتحال کے پیش نظر ہزاروں افراد کابل ائیر پورٹ پر موجود ہیں اور کسی بھی طرح افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔