ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب  کی جانب سے پاکستان سمیت 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی ختم کردی گئی۔عرب ویب سائیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے سفری پابندی کی زد میں آنے والے ممالک سے مکمل ویکسین لگوانے والے تارکین وطن کو براہِ راست داخلے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق براہِ راست داخلے کی اجازت صرف ان غیر ملکیوں کو ہوگی جن کے پاس مملکت کا کارآمد رہائشی اجازت نامہ(اقامہ)ہے اور وہ سعودی عرب سے کورونا کی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے بعد بیرون ملک گئے تھے۔ریاض میں پاکستانی سفارت خانے نے ویکسین لگوانے والے شہریوں کو پاکستان سے سعودی عرب کے براہ راست سفر کی اجازت دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستانی سفارت خانے کے جاری بیان میں سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سے ہزاروں پاکستانی تارکینِ وطن کو فائدہ پہنچے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے