پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کا مختلف مقامات کا دورہ۔غیر ملکی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ۔سیکیورٹی میں غفلت نہ برتنے کیلئے ہدایات جاری کئے ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع بھر میں مقیم غیر ملکی باشندوں کیلئے قائم کردہ کیمپس کا دورہ کیا۔غیر ملکی باشندوں کو دی جانے والی سیکورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبالے پولیس جوانوں کو دی جانے والی سہولیات اور اسلحہ کی بھی جانچ پڑتال کی۔پولیس افسران و جوانوں کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی میں کسی قسم کی غفلت نہ قابل برداشت ہے۔غیر ملکی باشندوں کے رہائشی مقامات اور آمدورفت والے راستوں پر کڑی نگرانی رکھی جائے۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مختلف مقامات پر CCTV کیمرے لگانے کے بھی احکامات جاری کر دئیے۔غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے نوشہرہ پولیس اپنے پورے وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔