بنوں (مانند نیوز ڈیسک) بنوں کے نابینا افراد نے حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے نیشنل پریس کلب بنوں کے سامنے روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے غیر معینہ مدت تک بند کردیا اُنہوں نے حکومت کو دھمکی دی کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو مجبوراً چھ ستمبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں گے احتجاجی مظاہرہ سے نابینا افراد کے مشر سراج خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک نابینا افراد کو اندھیروں میں رکھا گیا ہے کسی نے بھی آج تک ہماری مدد نہیں کی ہے اور نہ ہی کوئی ہماری مدد کیلئے تیار ہے نابینا افراد اس وقت مختلف مسائل کا سامنا کررہے ہیں اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ معمر نابینا افراد کو وظیفہ مقرر کیا جائے تعلیم یافتہ کو نوکری دی جائے اور کم عمر نابینا بچوں کو تعلیم دلوائی جائے اور ان کا خاص خیال رکھا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے