نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلی خیبر پختون خوا اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے امن سے مشروط ہیں،خدانخواستہ افغانستان میں بد امنی کے اثرات سب سے پہلے بلواسطہ اور بلا واسطہ خیبر پختون خوا ور بلوچستان پر پڑتے ہیں،اس لئے ضروری ہے کہ افغانستان سمیت پوری دنیا میں امن ہو،افغانستان میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یا ہوا ہے ان سب میں امریکہ کی رضامندی شامل تھی،امریکہ اور افغان طالبان کے مابین مذاکرات نے افغانستان کے دوسرے سٹیک ہولڈر کو شامل نہیں کیا گیا ہے جوکہ قابل تشویش ہے،پر امن افغانستان کے لیے ضروری تھا کہ امریکہ اور طالبان مذاکرات میں افغانستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کو بھی شامل کیا جاتا،اب بھی عوامی نیشنل پارٹی کی خواہش ہے کہ افغانستان میں تمام افغان سٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر صلاح و مشورے کے ساتھ حکومت سازی کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب،عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خٹک کے دادا کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجنیئر حامد علی خان،سابق ایم این اے سراج محمد خان،مرکزی کونسل کے رکن اکبر خان ہوتی،صوبائی صدر سکندر مسعود عباس،تحصیل نوشہر ہ کے صدر زاہد خان،سابق ناظم اور تحصیل جہانگیرہ کے صدر زاہد خٹک،نور عالم ایڈوکیٹ،انجینئروجاہت کاکا خیل اور دیگر اراکین ضلع کونسل و تپہ جات بھی موجود تھے،امیر حیدر خان ہوتی نے اپنے خطاب اور میڈیا گفتگو میں کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لئے اگر چین ضروری ہے تو پر امن پاکستان کے لئے پر امن افغانستان بھی ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ،تعلیم نسواں کا حصول و فراہمی اور بین الاقوام کے ساتھ بہتر سے بہتر سفارتی،تجارتی،معاشی اور اقتصادی تعلقات کو بنانا ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے پوری قوم متنفر ہوچکی ہیں اور اس کاجیتا جاگتا ثبوت گذشتہ ضمنی انتخابات ہے کیونکہ عوام تبدیلی کا متبادل لاناچاہتے تھے،حیدر ہوتی نے ضلع نوشہر ہ میں تنظیم سازی کے حوالے سے پارٹی کے ضلعی قیادت کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تنظیم سازی میں متحرک کارکنوں کو آگے لاکر عوامی نیشنل پارٹی کو ضلع نوشہرہ میں گذشتہ ادوار کی طرح ایک مظبوط اور فعال سیاسی قوت کے طور پر سامنے لائیں،انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی سابقہ دور حکومت میں اس صوبے کی بقا کی جنگ لڑی ہیں اور حقیقی میں معنوں میں اس صوبے اور اس صوبے کے عوام کے ترجمانی کی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے