ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) گرینڈ جرگہ کامیاب،22 اگست کی رات رونما ہونے والے واقعہ پر اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان گرینڈ جرگے کی کاوشوں سے مصالحت ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر ہنگو کے آفس میں اہل تشیع اور اہل سنت کے مشران اور گراینڈ جرگے کے ممبران کا اجلاس ہوا جس میں باقاعدہ طور پر اہل تشیع کے مشران نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے علاقائی روایات کی پاسداری کرتے ہوئے بکرے اہل سنت کے لیے پیش کیے جنہیں اہل سنت مشران نے معاف کر دیا۔اس موقعہ پر کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس عاطف مشتاق،ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم اکرم،ڈی پی او اکرام اللہ خان،سابق ایم پی اے عتیق الرحمان،ٹریڈ یونین صدر ظفر اقبال،حسن خان ایڈوکیٹ،مفتی عبید اللہ،مولانا تحسین اللہ،حسین علی شاہ الحسینی،ظہیر حسین،ملک عرفان اور دیگر بھی موجود تھے۔مشران نے ہنگو امن کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہنگو کے مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے۔