کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے۔سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے راجہ پرویز اشرف نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تنظیمی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما نے پارٹی میں شمولیت کے خواہاں افراد سے متعلق آگاہ کیا۔اس موقع پر بلاول بھٹو زراری  نے کہا  کہ ملک بھر سے مختلف پارٹیوں کے سیاسی رہنما رابطے میں ہیں، عمران خان عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی ہوا چل پڑی، اگلے انتخاب میں جیالے کامیاب ہوں گے،پیپلزپارٹی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے