کابل (مانند نیوز ڈیسک) کابل ایئر پورٹ کی سکیورٹی کے حوالے طالبان نے ترکی سے مدد مانگ لی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے دو حکام نے خصوصی طور پر بتایا ہے کہ طالبان نے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے ترکی سے تکنیکی مدد مانگی ہے۔ترک میڈیا کے مطابق ترکی نے کابل ائیرپورٹ سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا ہے، طالبان کی پیشکش کے کچھ دیر بعد ہی ترکی نے اپنی فوج کا انخلا شروع کیا ہے۔یہ واضح نہیں ہے کہ اگر ترکی کواپنے فوجی ہوائی اڈے پر سکیورٹی کے مقاصد کے لیے تعینات رکھنے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے تو وہ طالبان کو تکنیکی امداد مہیا کرنے پر رضامند ہوگا یا نہیں۔ترکی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ طالبان کی مشروط درخواست نے حکومت کوایک الجھن میں ڈال دیا ہے اور اب ایک مشکل فیصلہ کرنا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے