بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) گورنمنٹ ہائی سکول پیر خیل کے طلبہ کا ملاکنڈ پری سکلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، پرنسپل اور چند اساتذہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ، پرنسپل نے الزامات مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق ھائی سکول پیر خیل کے دو درجن سے زیادہ طلبہ نے ملاکنڈ پریس کلب بٹ خیلہ پہنچ کے پرنسپل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اور طلبہ کو انصاف دینے کے نعرے لگائیں، مظاہرے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلبہ نمائندوں نے کہا کہ پرنسپل نے پیر خیل ہائی سکول میں پڑھنے والے 25 سے زیادہ طلبہ کو صرف اسی بناء پر نکال دیئے ہیں کہ سکول میں دو طلبہ کے درمیان جھگڑہ ہواتھا، مگر پرنسپل نے چند اساتذہ سے مل کر پورے بڑاوال کے طلبہ کو نکال دیا ہے جوکہ سراسر ظلم او رناانصافی ہے، انہوں نے پرنسپل اور چند اساتذہ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر وہ والدین سمیت سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ سکول پرنسپل نور محمد نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ طلبہ کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے ڈسپلن کمیٹی کی مشاورت سے صرف ان دو طلبہ کو نکال دیا ہے جنہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی تھی۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے