پشاور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ پشاوراور محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں اور پشاور بھر میں انتظامی افسران نے محکمہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے جی ٹی روڈ، کوہاٹ روڈاور چارسدہ روڈ پر ٹرانسپورٹ اڈوں اور دیگر گاڑیوں کا معائنہ کرتے ہوئے 413 گاڑی مالکان کو کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موقع پر جرمانہ کر دیا۔ مسافر گاڑیوں میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر235سواریوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جی ٹی روڈ پر بلال ڈائیو کوچ سروس کو سیل کر کے منیجر کو گرفتار کر لیا گیا۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامی افسران نے پشاور بھر میں بازاروں کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی روڈ، حیات آباد، جی ٹی روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، کوہاٹ روڈ، رامداس بازار، رنگ روڈ اور سرکلر روڈ سمیت اندرون شہر دیگر بازاروں سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 42 دکانداروں کو گرفتار کر تے ہوئے 39 دکانوں کو سیل کر دیا جبکہ 16 ریسٹورنٹس منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔۔ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود کے مطابق صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بازاروں میں ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔انھوں نے ٹرانسپورٹرز حضرات کو بھی ہدایت کی ہے کہ سواریوں کو لیجاتے وقت کورونا کے حوالے سے حکومتی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں اور انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے