ڈیرہ اسماعیل خان(مانند نیوز) تحصیل پہاڑ پور کے علاقہ کڑی خیسور کا ایک اور نوجوان دھرتی پر قربان، محمد اجمل اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے مظفر آباد میںکنٹرول لائن پر دشمن کی فائرنگ سے شہید ہوگئے، شہید کی میت کو آبائی گاؤں کالا پانی کڑی خیسور روانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کی یونین کونسل کڑی خیسور کے نواحی گائوں کالا پانی کا رہائشی سپاہی محمد اجمل ولد رستم قوم فقیرو خیل کنٹرول لائن پر دشمن کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گیا، شہید کی میت مظفر آباد سے آبائی گائوں کالا پانی کڑی خیسور روانہ کردی گئی ہے جہاں شہید کی قومی اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے