لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کررہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے فورٹ منرو   کے  قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،وزیر اعلیٰ نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں عمائدین سے حال احوال کیا۔عثمان بزدار نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، ہماری حکومت پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی پر کام کررہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے