پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم شہر میں صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاورمیں شدید گرمی کے بعد بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہو گیا اور گرمی سے مرجھائے چہروں پر خوشی لوٹ آئی۔خوشگوار موسم میں سارا دن ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں تاہم بارش کے ساتھ ہی عملہ صفائی کی ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور کیچڑ کی وجہ سے بیشتر علاقوں سے پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا جبکہ بارش کے ساتھ ہی اندرون شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرناپڑا تاہم بارش اور خوشگوار موسم سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے