اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے 21 کروڑ50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روزوفاقی وزیرخزانہ شوکت کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔ ای سی سی نے ایجنڈے میں شامل الیکشن کمیشن کیلئے گرانٹ کی سمری پرغورکے بعد 12ستمبرکوہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے ساڈھے 21کروڑکی منظوری دے دی ہے۔ ایجنڈے میں شامل روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی مشکلات کے تدارک کیلئے حکومت پاکستان کے تعاون کی سمری بھی منظورکرلی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق حکومت پاکستان روزویلٹ ہوٹل کی مالی مشکلات کے حل کیلئے ایک کروڑ ڈالرفراہم کریگی، ای سی سی نے وزارت صحت کیلئے ویکسین اوردیگر طبی آلات کی خریداری کیلئے 30 کروڑ ڈالرکی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔ وزارت صحت رقم کوکورونا ویکسین کی خریداری اور طبی آلات کیلئے استعمال میں لائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے