اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی پی 38 ضمنی انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست مسترد کر دی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمنی الیکشن کے دوران بدنظمی ثابت نہیں کرسکے۔الیکشن کمیشن کے دو رکنی بینچ نے پی پی 38 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق پی پی 38 ضمنی الیکشن کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کی جاتی ہے، متاثرہ فریق اگر چاہیں تو الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرسکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار ضمنی الیکشن کے دوران بدنظمی ثابت نہیں کرسکے، فارم 45 اور 46 پر جعلی دستخطوں کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔ ریٹرننگ آفیسر کی رپورٹ بھی الزامات کی نفی کرتی ہے، الیکشن ٹریبونل فارم 45 اور 46 پر دستخطوں کا فرانزک ٹیسٹ کرا سکتا ہے۔یاد رہے ن لیگی امیدوار طارق سبحانی نے دھاندلی کے الزامات پر نتائج کالعدم کرنے کی درخواست کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے