اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی فکر حریت کی شمع آزادی کے حصول تک روشن رہے گی، ان کی امانت کو کشمیری اور پاکستانی آگے لیکر بڑھیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ سیدعلی گیلانی کی رحلت کشمیری اور پاکستانی عوام پر بجلی بن کر گری ہے، سیدعلی گیلانی کی روشن کی ہوئی شمع کشمیری اور پاکستانی عوام کیلئے امانت ہے، یہ شمع اس وقت تک روشن رہے گی جب تک کشمیری عوام آزادی حاصل نہیں کرلیتے۔انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر کشمیری اور پاکستانی عوام کی محبت میں گزری، آپ نے ساری زندگی کشمیری عوام کی آزادی کیلئے جدوجہد کی، 1947 میں شروع ہونیوالا کشمیر کی آزادی کا سفر اب تک جاری ہے، پاکستانی عوام اور وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس کرتا ہوں، جدوجہدآزادی کے عظیم مجاہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے