لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیری حریت رہنما  سید علی گیلانی مرحوم نے آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کا انتقال ایک عہد کا خاتمہ ہے، سید علی گیلانی جیسے بہادر اور جرت مند رہنما صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں، مرحوم شرافت، صداقت اور جرات کے پیکر تھے، سید علی گیلانی کی تمام تر زندگی جدوجہد آزادی میں گزری، مرحوم کی پاکستان سے دلی وابستگی تھی، سید علی گیلانی کی مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے حوالے سے عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،انہوں نے آزادی کشمیر کو نئی جلا بخشی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے