لندن (مانند نیوز ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے مذاکرات کے لیے قطر پہنچ گئے وہ افغانستان میں موجود برطانوی شہریوں اور برطانوی افواج کے ساتھ مترجم کا کام کرنے والے افغان شہریوں کے انخلا پر مذاکرات کیے جائیں گے۔برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈومینک راب طالبان قیادت سے ملاقات کے دوران 4 نکاتی ایجنڈا پر بات کریں گے جس میں افغانستان میں امن و امان یقینی بنانا، دہشت گردوں کی پناہ گاہیں بننے سے روکنا اور افغان شہریوں کے مسائل سے متعلق جواب دہی سمیت طالبان کے انسانی حقوق سے متعلق معاملات شامل ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان سے انخلا کے لیے اپنائی گئی حکمت عملی سے متعلق برطانوی حکومت پر ملک میں شدید تنقید کی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے