نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ کینٹ موتی بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات نقاب پوش ڈاکوں نے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی لیکر فرار ہوگئے نوشہرہ کینٹ میں ڈکیتی، چوریوں اور موٹرسائیکل چوروں نے انت مچاکر عوام اور تاجروں کا جینا دوبھر دیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کینٹ کے حدود میں واقع نوشہرہ بھرکے مصروف ترین بازاروں میں شمار ہونے والے موتی بازارنوشہرہ کینٹ میں بدھ کے روز دن دیہاڑے اسلحہ سے لیس نامعلوم نقاب پوش ڈاکوسہیل انور جیولری میں داخل ہوئے اور دوکان میں موجود افراد کو اسلحہ کی نوک پر یر غمال بنا کر دوکان سے 12تولے طلائی زیورات اور 2لاکھ روپے نقد لیکر فرار ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے