سوات (مانند نیوز ڈیسک )لنڈاکے پولیس کی کاروائی خاتون منشیات سمگلر سمیت 3افراد گرفتار 3بوتل شراب،3810گرام چرس برآمدتفصیلات کے مطابق:انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے احکامات کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں لنڈاکے پولیس نے ایس ایچ او زاہد خان کے نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے،بمقام لنڈاکے چیک پوسٹ انچارج بخت رحمان،لیڈی پولیس اور پولیس پر مشتمل ٹیم نے بدوران تلاشی موٹر کار آلٹونمبری 9798سے 3عدد شراب بوتل،3810گرام چرس برآمدکرکے خاتون منشیات سمگلر سمیت تین منشیات سمگلرزگرفتار کئے گئے،گرفتار منشیات سمگلروں میں مسماۃ(ج)زوجہ مغل شاہ ساکن باڑہ شیخ میروبابا،احسان اللہ ولد آمین اللہ ساکن چمکنی پشاور،سہیل ولد مغل شاہ ساکن باڑہ شیخ میروبابا شامل ہیں،گرفتار منشیات سمگلروں کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی گئی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے