تورغر (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش کے باعث تین مکانات تباہ ہو گئے جس کے نتیجہ میں مکانوں کے ملبہ تلے دب کر14افراد جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔جاں بحق ہونے والوں میں آٹھ خواتین اور  بچے  بھی شامل ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق تورغر کے گاؤں جھٹکا کنڑا میں شدید بارش اور کلاڈ برسٹ کے نتیجے میں  تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکانات کے ملبے سے 11 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ تیز بارش کے بعد آسمانی بجلی گرنے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ مقامی افراد اور پولیس  نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد  کی نعشوں اور دو زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا۔تین نعشوں کو ملبہ تلے سے نکلالنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔ زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال تورغر منتقل کردیا گیاہے۔ زخمیوں کی حالت بھی تشویشنا ک ہے۔ 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے