کراچی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ افغانستان کے اکاؤنٹس منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں۔کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے، پاکستان دنیا کے ساتھ امن و امان کی بات کرے گا، ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکا کے ساتھ بٹھایا، پاکستان نے آٹھ سے دس ہزار افراد کو افغانستان سے نکال کر دوسرے ممالک تک پہنچایا، گذشتہ روز دنیا کے 8 انٹیلی جنس چیف پاکستان آئے، بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ بھاتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے اور چیخ چیخ کر پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بات کررہا ہے، مودی پنج شیر کی من گھرت کہانیاں چلا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اکاؤنٹس منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کئے جائیں، پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ اس لیے لگائی تاکہ دہشت گردی نہ ہو، پورے پاکستان میں کہیں افغان مہاجر کیمپ نہیں، جو چوری چھپے پاکستان آئے تھے انہیں اسی راستے واپس بھجوادیا ہے۔پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق الیکن کمیشن کے تحفظات دور کئے جائیں گے، اپوزیشن جماعتیں ہمارے خلاف نہیں بلکہ الیکشن مہم پر ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے