اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل پہنچ گئی۔فلائیٹ نمبرپی کے 6249 اسلام آباد سے کابل روانہ ہوئی اور9بجکر45منٹ پر پہنچی۔ کابل ائیرپورٹ پر افغان سول ایوی ایشن اور مقامی پی آئی اے عملے نے خصوصی انتظامات کیے۔تربیت یافتہ ائیرپورٹ عملے نے ڈیوٹی جوائن کرکے پرواز کو ہینڈل کیا۔ کابل ائیرپورٹ پر پی آئی اے کا نام اور پرواز نمبر آویزاں تھا۔ پی آئی اے کا عملہ بین الاقوامی صحافیوں کو کابل لے کر گیا۔ کابل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد یہ پہلی بین الاقوامی مسافر پرواز تھی۔قومی ایئرلائن پی آئی اے کے سربراہ ارشد ملک نے کہا کہ اس پرواز کا مقصد پاکستان اور افغانستان میں خیر سگالی کو فروغ دینا ہے۔ پی آئی اے اور پوری دنیا کیلئے یہ آپریشن بہت اہم ہے۔سب ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ امید ہے جلد ہم مکمل طور پر آپریشن بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے