اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں ملک بھر سے مسلم لیگ (ن)کی کامیابی ایک نئی صبح کا آغاز ہے۔ خاص طور پر پنجاب سے انتخابی نتائج پارٹی کی پنجاب میں عوامی خدمت کی تائید ہے۔ اس کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور نوافل ادا کریں، سجدہ شکر بجا لائیں۔ ان خیالات کااظہار شہباز شریف نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس جذبے، محنت اور نظریاتی وابستگی سے پوری پارٹی نے مل کر کام کیا، وہ قابل فخر، مثالی اور لائق تحسین ہے۔ اس کامیابی کو عوام کی خدمت کی مثال بنائیں گے، عوام نے ہم پر اعتماد کیا، ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، انشااللہ۔جہاں ہمیں  ذمہ داری ملی ہے، وہاں عوامی مسائل کے حل اور ترقی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔جبکہ ایک اور بیان مین شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یکطرفہ طورپر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی(پی ایم ڈی اے)کا قانون لانے کا مقصد میڈیا کی آزادی چوری کرنا اور آزادی اظہار رائے کو روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ہر اس ادارے کو تباہ کررہی ہے جو جمہوریت کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم صحافیوں کی پی ایم ڈی اے کے خلاف جدوجہد کی حمایت کرتے ہیں۔ جبکہ ایک اور بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صفدر محمود کی وفات کا سن کر دلی صدمہ پہنچا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صفدر محمود ایک نامور مصنف، تاریخ دان، کالم نگار اور سول سرونٹ تھے جن کی علم اور عوام کی خدمت کے شاندار خدمات ہیں۔ شہباز شریف نے داکٹر صفدر محمود کے ساتھ ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اورمرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے