اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے جعلی اور سمگل شدہ کورونا وائرس کی ادویات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کے سی ای او نے ایڈیشنل ڈائریکٹرز کو کارروائی کے لیے مراسلہ لکھ دیا۔سی ای او ڈریپ عاصم روف نے مراسلے کے ذریعے ملک بھر میں مارکیٹوں اور فارمیسی پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کو کورونا وائرس کی ادویات کی قلت کا سامنا ہے، مفاد پرست عناصر کورونا ادویات کی اس قلت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔سی ای او ڈریپ نے اپنے مراسلے میں مزید کہا ہے کہ جعلی یا اسمگل شدہ کورونا وائرس کی ادویات بیچنے والوں کے خلاف فوری کارروائیاں کی جائیں۔مراسلے میں سی ای او ڈریپ عاصم روف کا یہ بھی کہنا ہے کہ جعلی اور اسمگل شدہ ادویات کی فروخت ناقابلِ معافی جرم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے