بلومنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکا میں 2017کو نماز فجر کے وقت مسجد کے باہر دھماکا کرنے والے مقامی ملیشیا گروپ کے سربراہ ایمیلی کلائر کو 53 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست منیسوٹا کی عدالت نے بلومنگٹن کی مسجد دارالفاروق اسلامک سینٹرمیں پائپ دھماکا کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 50 سالہ مجرم ایمیلی کلائر کو 53سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالت میں پراسیکیوٹرز نے بتایا تھا کہ ایمئیلی کلائر نے دو افراد کو اپنے ملیشیا گروپ دی وائٹ ریبٹس میں شامل کیا تھا اور یہ تینوں 5اگست 2017کو پِک اپ ٹرک پر 805 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے اسلامک سینٹر پہنچے اور پائپ دھماکا کیا۔پراسیکیوٹر کا مزید کہنا تھا کہ اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا تاہم اس حملے کا مقصد مسلم کمیونیٹی کو ہراساں کرنا تھا اور انھیں عدم تحفظ کا احساس دلانا تھا جو ریاست کے لیے ناقابل قبول ہے۔واضح رہے کہ دھماکے کے بعد ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں ایف بی آئی ایجنٹوں نے مرکزی ملزم کو دو ساتھیوں سمیت مارچ 2018 میں گرفتار کیا تھا اور جنوری 2018میں جرم ثابت ہوگیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے