لوئیر دیر (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ لایو سٹاک تیمر گرہ کے حکام کے چھاپے غیر معیاری اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے پر 6شیر فروشوں کا بھاری جرمانہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عون حید رگوندل کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صا دق احمد مہمند،نے  محکمہ لائیو سٹاک حکام کی ہمراہ گزشتہ روز تیمرگرہ اور میاں بانڈہ کے بازاروں پر اچا نک چھاپے مارکر غیر معیاری اور مضرصحت دودھ فروخت کرنے پر 6دودھ فروشوں کو مجموعی طور پر 60ہزار روپے جرمانہ کیا اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل اے سی تیمرگرہ صا دق احمدمہمند نے کہا کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے انھوں نے دودھ فروشوں اورتا جروں کو خبر دار کیا کہ وہ غیر معیاری اور ناقص دودھ اور اشیاء خور دنوش فروخت کرنے سے گریز کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کار وائی کی جائیگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے