سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں 17 تا 21 ستمبر 2021 پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ ڈی ایچ اوسوات ڈاکٹر محمد سلیم خان،این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر کفایت اللہ، تعلیم، صحت، پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈاکٹر کفایت اللہ نے اجلاس کو بریفنگ دی اور ان کا کہنا تھا کہ آنے والے مہم کے لیے 385 ایریا انچارج اور 96 یونین کونسل میڈیکل آفیسرزکے زیرِ نگرانی 1827 ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں. جو مجموعی طور پر 439844 بچوں کو گھر گھر جاکرپولیو سے بچاؤ کے ویکسین پلائیں گے. اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے 22 آفسران بطور ڈی پی ایم ٹی ضلعی سطح پر جبکہ 164 ٹی ٹی ایم یونین کونسل سطح پر اس مہم کی نگرانی کرینگے۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و غوض بھی کیا گیا اور ان کو قطعی شکل دے دی گئی۔عوام کے نام اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے والدین سے اپیل کی کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے ضرور پلوائیں اور پولیو اہلکاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اجلاس کے بعد ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے بچی کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے