لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی امور سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں پنجاب حکومت کی وزیراعظم کو صوبے میں نئے لوکل گورنمنٹ ماڈل پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ مقامی حکومت جمہوریت کا بنیادی ڈھانچہ ہے، مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ بلدیاتی نمائندوں کے براہ راست انتخاب کو یقینی بنایا جائے۔ادھر وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں صوبے کے امور پر گفتگو کی گئی۔ عثمان بزدار نے تین سالہ دور حکومت میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات سے وزیراعظم عمران خان کو بریف کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے