پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ آغا میر جانی شاہ، تھانہ گلبہار اور تھانہ پہاڑی پورہ نے سماج دشمن عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران شہر میں سرگرم 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی کارروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ واجد خان نے دو ملزمان امان ولد نادر اور زبیر ولد محمد ساکنان درخشاں کالونی، ایس ایچ اوتھانہ گلبہار نعمان خان نے ملزم اجمل ولد خائستہ گل سکنہ یکہ توت جبکہ ایس ایچ اوتھانہ پہاڑی پورہ امتیاز خان نے ملزم کلیم ولد فقیر محمد سکنہ بڈھ بیر کو گرفتار کر لیا۔ چاروں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سمیت نواحی علاقوں میں بھی مخصوص گاہک کو منشیات سپلائی کرنے کا اعتراف کر لیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 460 گرام آئس اور چار کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے