کراچی (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کے تمام تر دعوؤں کے باوجود ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر 169روپے 63پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ 3ماہ سے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 168روپے 94پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 169روپے 80پیسے ہو گئی تھی۔بدھ کے روز بھی پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور انٹر بینک میں ایک ڈالر 169روپے 63پیسے کی سطح پر آگیا تاہم کاروباری سرگرمیوں کے دوران ڈالر کی قیمت 169.15کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 12روپے سے زائد کم ہوچکی ہے۔ ڈالر کی قدر میں اضافے سے پاکستان کے قرضوں کا حجم بھی بڑھ رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے