کرک(مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک ہارون راشد خان نے تھانہ صابر آباد میں کھلی کچہری منعقد کی۔ اس موقع پر تھانہ ایس ایچ او سمیت علاقہ مشران اور معززین نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران علاقہ مشران نے ڈی پی او کرک کو علاقائی صورتحال اور مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے تھانہ میں مزید نفری تعیناتی اور خیبر چوک میں پولیس چوکی قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک ہارون راشد خان نے مشران کے آراء تجاویز اور مسائل اسنے کے بعد فوری طور پر علاقائی امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ خیبر چوک میں پولیس چوکی کے قیام کیلئے بالا افسران کیساتھ مشاورت اور اجازت لے کر ضروری اقدامات اٹھائیں جائینگے۔ مزید کہا کہ آپ مشران کی نشاندھی سے ہمیں معلوم ہو جاتا ہے کہ کس علاقے یا ایریا میں پولیس کو مزید کام کرنیکی ضرورت ہے۔ جو کہ آپ مشران کی آراء ہمارے فیصلوں پر عمل کرنے میں ہمارے لئے آسانی پیدا کرتی ہے۔ صابر آباد کے تمام ملحقہ علاقوں میں پولیس ہر وقت عوام کی خدمت کیلئے موجود رہے گی کسی بھی مشکل کی صورت میں آپ مشران فوری پولیس کو مطلع کریں اور بطور معاون پولیس کا ساتھ دیں تاکہ علاقے سے منشیات فروشی، ہوائی فائرنگ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں سمیت تمام سماجی اور معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکیں۔ جبکہ اس موقع پر ڈی پی او کرک ہارون راشد خان نے مشران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی معمولی باتوں پر رونما ہونے والے تنازعات کے حل کیلئے کوششیں کریں تاکہ دو خاندانوں کے مابین متوقع خونریزی کو قبل از وقت روکا جا سکیں۔ کیونکہ آپ مشران کی تھوڑی سی توجہ اور کردار سے دو خاندان بہت بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں جو کہ آپ مشران کی زمہ داری کیساتھ آپ پر اپنے علاقے کا فرض ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے