پولیو (مانند نیوز ڈیسک) ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کا مستقل معذوری کا سبب بن سکتا ہے اس لیے آپ نے پانچ سال سے کم عمر بچے کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیوسے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائیں اور اپنے بچوں کو پولیو جیسی خطرناک مرض سے بچائے رکن قو می اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن ریٹا ئرڈ ند یم نا صر نے ان خیا لا ت کا کا اظہار جمعرا ت کے روز ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پو لیو مہم کا آغاز کیا یاد رہے یہ پو لیو مہم 17ستمبر تا21ستمبرتک جا ری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں وا لدین سے اپیل کرتا ہوں کہ اس پانچ روزہ پو لیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال سے کم عمر بچے کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو کے ٹیمو ں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ایبٹ آباد ڈاکٹر شہزاد اقبال نے بتایا کہ اس پانچ روزہ پو لیو مہم کے دوارن ضلع ایبٹ آباد کے 2 لاکھ5 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کے لیے 1127پو لیو ٹیمز1050فکس سینٹرز105 جب کہ اڈرو ں پر41 سینٹرز قا ئم کئے گئے ہیں اس مہم کو ما نیٹر کر نے کے لئے ڈسٹر کٹ کے 25،ڈبلیو ایچ او کے 75 اور یو نین کونسل لیول پر87افسرا ن ما نیٹرینگ کر یں گے۔جب کہ 302ایریا انچا رج بھی اس مہم کا حصہ ہیں۔پو لیو مہم کے افتتا ح کے موقع پر مختلف ضلعی محکمو ں کے افسرا ن کے علا وہ فو کل پر سن ڈی پی سی آر ڈا کٹر اشفا ق اور ای پی آئی سٹا ف بھی مو جود تھے.۔آخر میں پو لیو اور ڈینگی اگا ہی وا ک بھی کی گئی جس کی قیادت رکن قو می اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے کہاگا ہی وا ک میں تما م ضلعی محکمو ں کے افسرا ن کے علاوہ محکمہ صحت کے افسرا ن اور اہکا رو ں نے بھی شر کت کی۔