پبی (مانند نیوز ڈیسک) ریسکیو 1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا تحصیل جہانگیرہ رحمان آباد شیدو کی رہائشی خاتون زوجہ اسد علی کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھاحالات کو دیکھتے ہوئے ریسکیو سٹیشن 33 شیدو کے اہلکاروں ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن (سمرین گل) نے اپنے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کیٹ اور دیگر سامان موجود ہے جسے استعمال کیا گیاریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مرہون منت زچہ و بچہ بالکل ٹھیک ہے ڈیلیوری کے بعد زچہ و بچہ دونوں کو مزید سہولیات دینے کے لیے QHAMC ہسپتال منتقل کردیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کا ریسکیو 1122 اہلکاروں سمرین گل کے لیے توصیفی سند کا اعلان دینے کا اعلان کیا۔