دیر بالا(مانند نیوز ڈیسک) براول میں سڑک کی تعمیر کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ سے 9افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے، جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ دیر بالا کے علاقے براول میں گانو چم کے مقام پر سڑک کی تعمیر کے تنازع کے حل کے لیے فریقین کے درمیان جرگہ جاری تھا کہ اس دوران جھگڑا ہوگیا، دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو دیر منتقل کردیا گیا، جہاں عملے نے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 16 زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے