بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ کے تحصیل درگئی کے علاقہ ہریانکوٹ میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے فآئرنگ کرکے حجام کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے کامیاب علاقے کے عوام نے نعیش کو سڑک پر رکھ کرشدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ملاکنڈ کے تحیصل درگئی کے علاقہ ہریانکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے فائر نگ کرکے حجام حلیم حسین ولد باچہ حسین کو شدید زخمی کردیا جنہں فوری طور پر درگئی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر وہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ادھرعلاقے کے عوام نے حجام حلیم حسین کی قتل پر شدید غم وغصے کا اظہارکرتے ہوئے حجام حلیم حسین کی نعیش کوہریانکوٹ بازار میں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا  حکومت اور ملاکنڈ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر واحداللہ اورصوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع اللہ باچہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مزاکرات کی تاہم مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین مزاکرات ناکام ہوگئے اور مظاہرین نے حجام حلیم حسین  کی نعیش کو جلوس کی شکل میں تحیصل درگئی کے مین  جی روڈ پر رکھ کر روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کےلئے بلاک کردیا مظاہرہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما گل زمان خان جمعیت علماء اسلام کے مولانا سلمان تاثر جماعت اسلامی کے مولاناجمال الدین  اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقع کی بارہ گھنٹے گزنےکے باوجوہ  ملاکنڈ انتظامیہ ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہوگئے ہیں مظاہر ین نےکہا   کہ گزشتہ کئی ماہ سے ملاکنڈ کے تحیصل درگئی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہورہی ہے اور ائے روز قتل وغارت  اور چوری کی واقعات ہورہی ہے جسکے وجہ سے عام شہری کی جان ومال محفوظ نہیں ہے جسکے  باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تھانہ گھڑی عثمان خیل کے تمام عملے کو فوری طور پر معطل کیا جائےاور ملزمان کو جلد گرفتار کیاجائے دوگھنٹوں کے بعد اسسٹنٹ کمشنر درگئی فواد خٹک نے مظاہرین سے کامیاب مزاکرات کرکے انہیں یقین دلایا کہ تھانہ گھڑی عثمان خیل عملے کے خلاف قانونی کاروائی اورملزمان کو دودن کے اندر گرفتار کیا جائیگا جسکے بعد مظاہر ین پرامن طور پر منتشرہوگئے دوگھنٹے مین جی ٹی روڈ بند ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جسکی  وجہ سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا 

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے