پشاور (مانند نیوز ڈیسک) کوہاٹ روڈ پر سی این جی اسٹیشن پر رکشہ کا سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ رحمان بابا کی حدود کوہاٹ اڈے کے قریب سی این جی فلنگ اسٹیشن میں رکشہ میں سی این جی ڈلواتے ہوئے سلنڈر زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد پولیس اور قانان نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔واقعہ کے بعد ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے