سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات چار باغ کے علاقہ دکوڑ ک میں ٹریفک حادثہ، 8 افراد زخمی، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 سوزوکی، ایک فلائنگ کوچ، 4موٹر کار اور سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، حادثہ دکوڑک کے مقام پر اسٹیل پل کے تنگ ہونے اور اس کے پلیٹس خراب ہونے کے باعث پیش آیا، تفصیلات کے مطابق چار باغ کے علاقہ دکوڑک میں اسٹیل پل تنگ ہونے اور اس کے پلیٹس خراب ہونے کے باعث ٹرک موٹر کار اور فلائنگ کوچ کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ اسٹیل پل تنگ ہونے اور پلیٹس خراب ہونے کیوجہ سے یہاں پر حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں، مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسٹیل پل کے عارضی پل کے بجائے مستقل پل تعمیر کرکے مسئلہ کریں۔