پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کوہاٹ نے لاچی بازار میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 1000لیٹر جعلی مشروبات برآمد کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر فوڈ اتھارٹی کوہاٹ نے ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں ایک گودام پر چھاپہ ماراجہاں پر گودام سے 1000 لیٹر جعلی مشروبات برآمد ہوئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی کی نگرانی میں فوڈ سیفٹی آ فیسرز رضوان وزیر اور عمران تاج نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی مشروبات کے گودام کو موقع پر سیل کر دیا اور ملزمان پر بھاری جرمانہ عائدکیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف قانونی کروائی کی جائیگی۔ عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔ اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز محمد آصف چمکنی نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ ضلع کے عوام کو معیاری خوراک کی دستیابی کے لئے دن رات متحرک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے