نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ کا تربیتی مشاق طیارہ معمول کے تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ،پائلٹ شہید،واقع کی اطلاع ملتے ہی پی اے ایف اضغر خان اکیڈمی کے اہلکار،سیکیورٹی عملہ،پولیس اور مسلح افواج کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،کسی کو جائے حادثہ پر جانے کی اجازت نہیں،تاہم سول آباد مکمل محفوظ،تفصیلات کے مطابق پی اے ایف اضغر خان اکیڈمی رسالپور کا تربیتی طیارہ مشاق p37معمول کے مطابق مشق کررہا تھا،طیارے کو پائلٹ فہد آپریٹ کرررہا تھا،طیارہ جونہی رن وے پر اترنے کے لئے رسالپور کے علاقہ گنڈیری میں پہنچا تو فنی خرابی کے باعث رن وے تک پہنچنے سے قبل گرکر تباہ ہوگیا،پائلٹ فہد نے اپنی جان پر کھیل کر مقامی آبادی کوبچاتے ہوئے جہاز کو قریبی کھیتوں میں گرا دیا،جہاز کے گرتے ہی آگ کے شغلے بھڑک اٹھے،جہاز گرنے کی اطلاع ملتے ہی پی اے ایف اضغر خان اکیڈمی رسالپور کے سیکیورٹی حکام،مقامی پولیس اور مسلح افراد کے جوان جائے حادثے پر پہنچے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق اعلی سطح کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور تحقیقاتی ٹیم شواہد اکھٹے کررہی ہے۔