اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اگر عوام کی مرضی کے بغیر سندھ تقسیم ہوا تو اس سے وفاق کمزور ہو گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبوں کے قیام کے لیے متنازع قانون سازی نہیں ہونی چاہیے، یہ سنجیدہ معاملہ ہے، اس پر بحث ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن ہے، ان کی سیاسی قیادت اور فیملی سے ملاقات کرائی جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی سے علامہ راجہ ناصر، محمود اچکزئی کی ملاقات انتہائی ضروری ہے، محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن معاملے پر وزیرِا عظم کو خط لکھا ہے جس کا وزیرِ اعظم کو نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مذاکرات پہلے بھی پیشکش کی حد تک رہے، اس معاملے پر پیش رفت ہونی چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ سندھ کے عوام نے وزیرِ اعلی کے پی کا بھر پور استقبال کیا، اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سہیل آفریدی کی کراچی واپسی پر رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود لوگ نکلے، یہ استقبال عکاسی کرتا ہے کہ عوام اسٹیٹس کو نہیں چاہتے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی پر نہ پوائنٹ اسکورنگ ہونی چاہے اور نہ سیاسی بیانات، میں وزیرِ اعلی پنجاب کے دہشت گردی سے متعلق بیان کی مذمت کرتا ہوں، پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی ایجنسی را ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا بیان متعصبانہ ہے، دہشت گردی پر قومی سیاسی قیادت کو سنجیدہ رویہ رکھنا چاہیے، ہمارے سویلینز اور افواج قربانیاں دے رہی ہیں، وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم جیسی مشاورت ہونی چاہیے، جلد بازی میں صوبوں کے قیام کا فیصلہ وفاقی کی یکجہتی کے خلاف ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے