اسلام آباد (مانند نیوز) قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک اتحاد اچھی بات ہے، تاہم یہ کافی نہیں۔

ماجد الانصاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیجی ممالک کو یہ حقیقت سمجھنی چاہیے کہ سیکیورٹی کے معاملے میں خود انحصاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

قطری ترجمان کے مطابق ہمیں اپنے شراکت داروں اور اتحادیوں کی ضرورت ہے، لیکن اپنی سیکیورٹی کے لیے صرف اتحادیوں اور شراکت داروں پر انحصار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کو اپنی سلامتی کے لیے اپنی صلاحیتوں اور خود انحصاری کو بھی مضبوط بنانا ہو گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے