ہنگو(مانند نیوز ڈٰیسک) ہنگو پریم نگر میں اقلیتی برادری کے مسائل سننے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ہنگو سرمد سلیم اکرم، ڈی پی او اکرام اللہ سمیت تمام سرکاری محکموں کے افسران اور نمائندگان نے شرکت کیں۔ اس موقع پر ہندو برادری کیاقلیت برادری کے رہنماوں سابق ڈسٹرکٹ ممبر فرید سنگھ، پی پی پی اقلیتی برادری صوبائی صدر نصیب چند، پنڈت ہری دھیال سندھو، سدھیر دیگر مشران نے انتظامیک افسران کے سامنے پریم نگر میں پانی،سڑک، اراضی، بجلی، صحت اور دیگر اہم مسائل بیان کئے۔اس موقع پر بعض مسائل پر ڈی سی سرمد سلیم اکرم نے موقع پر احکا مات جاری کئے جبکہ بعض مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو 15 روز میں حل کرنے کی ہدایات جاری کئے۔ کھلی کچہری کے دورسن پی پی پی صوبائی صدر نصیب چند نے کہا کہ محلہ پریم نگر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کی تعیناتی سے ہم خاندانوں کو محفوظ تصور کرتے ہیں تا ہم یہاں پر ایک پولیس چوکی کی بھی ضرورت ہے۔ سدھیر مسیح نے ڈی پی او ہنگو سے مطالبہ کیا کہ ہنگو پبلک سکول اینڈ کالج میں پولیس کے بچوں کی طرح اقلیتی برادری کے بچوں کی فیس میں کمی کی جائے تاکہ یہاں کے غریب بچے تعلیم سے محروم نہ ہو۔ ڈی پی او ہنگو اکرام اللہ خان نے پولیس چوکی اور پبلک سکول سے متعلق اقلیتی مشران کے مطالبے پر کہا کہ اقلیت ایک امن پسند برادی ہے جس نے ہر وقت پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور اقلیتی برادری کے مطالبات ہر صورت پورے کئے جائیں گے۔