پشاور (مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمودخان کا حیات آباد پشاور ورکرز ویلفیئر بورڈ افس کا افتتاحی تقریب میں شرکت وزیر اعلیٰ محمودخان کا حیات آباد حیات آباد ورکرز ویلفیئر بورڈ آفس پہنچے پر صوبائی وزیر محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی نے استقبال کیا اور منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی – صوبائی وزراء تیمور جھگڑا ،کامران بنگش ،ڈپٹی سپیکر محمود جان اور تحریک انصاف کے رہنما سدید الرحمان بھی ہمراہ موجود تھے –  وزیراعلیٰ محمود خان نے ورکرز ویلفیئر بورڈ آفس کا افتتاح کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا -وزیر اعلیٰ نے شوکت یوسفزئی کو لیبر وزرات میں بہترین اقدامات اور محکمہ لیبر میں گزشتہ کئی سالوں سے زیر التواء تمام منصوبے کو بروقت مکمل کرنے پر سراہا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا – یاد رہے 57 کروڑ کی لاگت سے بننے والا یہ منصوبہ کئی سالوں سے التوا کا شکار رہا مگر جب سے شوکت یوسفزئی نے لیبر وزارت کا قلمدان سنبھالا تو اس منصوبے کو قلیل عرصہ میں مکمل کر لیا گیا ہے –   

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے