باجوڑ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم کے ہدایت پرندھ کے روز تحصیل خار کے علاقہ لوئے سم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔ کھلی کچہری میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسران اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار نمبر 1 شیر رحمان اور تحصیلدار خار بخت جہان نے بھی شرکت کی۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور بعد میں علاقائی مشران نے علاقائی مسائل پر روشنی ڈالی جبکہ ملک محبوب آف لوئے سم نے آفیسران اور مشران کو خوش آمدید کہا۔بعض مسائل میں سے کئی اہم مسائل کو موقع پر حل کئے گئے جبکہ بعض مسائل کو حل کرنے کے متعلقہ محکموں کو بھیج دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور نے لوگوں کو انکے مسائل کا انکے دھلیز پر حل کرنے کے بارے میں حکومت خیبر پختونخوا کے پالیسی کو واضح کیا اور کہا کامیاب اقوام وہ ہیں جو کہ اپنے مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حکومت وقت کیساتھ اس کے حل کرنے میں شانہ بشانہ کام بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت بہت جلد آئیگا کہ پاکستان اور خصوصاً قبائیلی علاقہ دوسرے علاقوں کیلئے ترقی کے بنیاد پر ایک روشن مثال ہوگا۔ آخر میں علاقہ کے مکینوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس دہلیز پر مسائل سننے اور حل کرنے کی کوششوں کو سراہا۔