ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ہوم اور ٹرائبل افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا ایک اجلاس آج ایبٹ آباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ کے دفترمیں کمیٹی کے چیئرمین نزیر احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ میروایس نیاز، ممبران صوبائی اسمبلی نصیر اللہ خان، زینت بی بی، نعیمہ کشور خان، محمد دیدار خان، عبدالغفار، مفتی عبید الرحمن، لائق محمد خان، ڈپٹی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی  انعا م اللہ خا ن درانی اور پولیس کے متعلقہ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔اجلاس میں ضلع   تورغر،لوئرکوہستان،اپر کوہستان اور کا لا ئی پالس میں امن وامان، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام، ڈی آ ر سیز، پولیس کی کار کردگی، ان کی مشکلات اور دوسرے مسائل کے بارے تفصیل سے غور و خوض گیا۔ اجلاس میں مزکورہ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین نزیر احمد عباسی کہا کہ اگرچہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے صوبے کی پولیس دوسرے صوبو ں کی پولیس سے کئی حوالوں سے بہتر ہے لیکن اس کے باوجود اس میں مزید بہتر ی لانے کی اب بھی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے  اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ جس سے عملی طور بہتری لائی جاسکے۔  اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کمیٹی کے چیئرمین کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ایبٹ آباد میں منعقد کرایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے