سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) سحاب ویلفئیر ارگنائزیشن پڑنگے کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول پڑنگے سخاکوٹ میں پوزیشن ہولڈرز، غریب ونادار طلباء میں سکولزبیگز، کاپیاں، سٹیشنرز اور مڈلز تقسیم کئے گئے۔اس سلسلے میں سکول ہذا میں ایک تقریب کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں سحاب ویلفئیر ارگنائزیشن کے صدر عالم محمد، سرپرست اعلیٰ ضمیر خان اور کابینہ کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی سباؤن ویلفئیر فاونڈیشن کے چیئرمین جاسم علی ایڈوکیٹ تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سحاب ویلفئیر ارگنائزیشن کے صدر عالم محمد، سرپرست اعلیٰ ضمیر خان، ہیڈ ماسٹررحمان شاہ،اجمل خان اور سباؤن ویلفئیر فاونڈیشن کے چیئرمین جاسم علی ایڈوکیٹ نے کہا کہ کسی غریب ولاچار کی مدد کرنااصل عبادت ہے جب انسان کے اندر جذبہ خدمت خلق موجود ہوں تو کبھی بھی ناکام نہیں ہوتا غریبوں، یتمیوں اور بیواؤں کی مدد کرنا دراصل بنی نوع انسان کی خدمت ہے۔مقررین نے کہا کہ فلاحی تنظیموں کی وجہ سے ہمارے ارگرد کے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیں جو کہ لائحہ تحسین ہے۔تقریب سے خطاب کے دوران سحاب ویلفئیر ارگنائزیشن کے سرپرست اعلی ضمیر خان نے کہا کہ گورنمنٹ ہائی سکول پڑنگے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت ہے،باتھ رومز کی کمی ہے،پلے گراونڈ موجود نہیں اور سب سے زیادہ اہم اور خطرناک مسئلہ سکول ہذا کی عمارت ہے جو خستہ حال ہوچکاہے اور بارش کے دوران کمروں کی چھتیں تپکتی ہے جس سے خدانخواستہ کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوارواقعہ رونما ہوسکتا ہے لہذا سکول ہذ اکی بوسیدہ عمارت کو مسمار کر کے نئے کمرے تعمیر کئے جائیں۔