کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع کوہاٹ میں ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق امن عامہ کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مفاد عامہ کی خاطر کیا گیا ہے۔ یہ حکمنامہ 20ستمبر سے نافذ العمل ہو کر تین روز تک رہے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ واضح رہے کہ ڈیوٹی پر معمور سرکاری ملازمین پر ڈبل سواری کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔