نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ اکوڑہ پولیس  کی کامیاب کاروائی۔لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اسلحے کی نوک پر لے جانے اور حبس بے جا میں رکھنے والا ملزم گرفتار۔سید وقار علی شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اسکے 24 سالہ بیٹے وقاص کو نامعلوم افراد اکوڑہ پھاٹک سے اسلحے کی نوک پر اغواء کرکے لے گئے۔ارشد احمد DSP اکوڑہ نے فوری طور پر ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو الرٹ کر دیا۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جانے لگی۔ غافراللہ خان SHO اکوڑہ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند گھنٹوں کی محنت سے وقاص کو بازیاب کرا لیا گیا۔جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری تھی۔آج صبح کامیاب کاروائی کے دوران ملزم عامر خان ولد رفیق اللہ ساکن زڑہ میانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سید وقار علی شاہ کیساتھ اُسکا لین دین کا معاملہ چلا آرہا تھا وہ گاڑی کے کاغذات نہیں دے رہا تھا اسلئے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے