اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 50ہزار ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دیدی جبکہ وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز کی بھی منظوری دے دی۔وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس ہوا جس میں 8نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بلوچستان، کے پی، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائیگا، سندھ اور پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں بھی کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائے گا۔ای سی سی نے 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کی بھی منظوری دیدی جو تین مراحل میں کی جائیگی۔ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کیلئے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 11 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ ملازمین کو تنخواہیں 2021-22 کیلئے ادا کی جائیں گی۔اجلاس میں وزارت دفاع کی سمری پر افواج پاکستان کیلئے فنڈز جبکہ وزارت داخلہ کی سمری پر فرنٹئیر کانسٹیبلری(ایف سی)سنٹر کے قیام کیلئے فنڈز کی منظوری بھی دی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے